ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،3 افراد جاں بحق،300 زخمی 

ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،3 افراد جاں بحق،300 زخمی 
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،3 افراد جاں بحق،300 زخمی 

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.9 ریکارڈ کی گئی ، خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور300 زخمی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -