اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی کارروائی ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی شراب برآمد

اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی کارروائی ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی شراب برآمد
اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی کارروائی ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی شراب برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی شراب برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی ،ترجمان نے کہاکہ برآمد غیرملکی شراب کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے،غیر ملکی برانڈ کی سمگل شراب گھر میں ڈمپ کی گئی تھی۔
ترجمان ایڈیشنل کلکٹر علی رضا نے کہاکہ 2 افراد کو گرفتار کرکے شراب ضبط کرلی گئی ، برآمد شراب کو اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے گودام میں منتقل کر دیا گیا،کسٹمز ایکٹ کے تحت ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاجس کی تفتیش جاری ہے۔