آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری
آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

  

میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری ہے ،میلبرن میں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم ہورہا ہے،جہاں  سکھ کمیونٹی کے افراد آزادخالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق میلبرن میں ہو رہے ریفرنڈم کیلئے  2کلومیٹرتک قطار لگی ہیں  جہاں  بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنےوالے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، پولنگ سٹیشن کے باہر خواتین اور مردوں کے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے لہرارہے ہیں ، سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کرانا ہے۔