چشتیاں ؛کاردرخت سے ٹکرا گئی،6 افراد جاں بحق

چشتیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)چشتیاں میں کار حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جاں بحق افراد میں 4 لڑکیاں اور2 بچے شامل ہیں،حادثے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔