آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، لال چند مالہی

آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کی جارہی ...
آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، لال چند مالہی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لال چند مالہی نےکہا ہےکہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، آئی ایم ایف کو خوش کرنےکے لیےغریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے ، مریم نواز کی واپسی پر امپورٹڈ حکومت نے ڈیزل مہنگا کرکے پاکستانی عوام کو تحفہ دیاہے ، پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی ہےکہ اسحاق ڈار پر یقین رکھیں آج اسحاق ڈار نے پنتیس روپے ڈیزل مہنگا کرکے عوام کو تحفہ دیا ہے۔

لال چند مالہی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرانے میں لگی ہوئی ہے اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کرائے جارہے ہیں امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا اور ملک میں فوری صاف شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہےلال چند مالہی نےکہا کہ عوام کو امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا دلانے کےلیے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا امپورٹڈ حکومت عمران خان ،فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ، عمران کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن امپورٹڈ حکومت یاد رکھیں کہ پاکستان کی عوام عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہے۔