امریکہ میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس یونٹ کو مستقل غیر فعال کردیا گیا

امریکہ میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس یونٹ کو مستقل غیر فعال ...
امریکہ میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس یونٹ کو مستقل غیر فعال کردیا گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  میمفس پولیس نے ان پانچ افسران کے یونٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کر دیا جنہوں نے ایک نوجوان سیاہ فام آدمی کو جان سے مارا۔  29 سالہ ٹائر نکولس کی چونکا دینے والی موت نے   2020 میں ایک اور سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ملک میں اصلاحات کے وعدوں کے بعد امریکہ میں پولیس افسروں کے تشدد کے بارے میں بحث  دوبارہ شروع کردی ہے۔ 

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پانچ افسران  جو خود بھی سیاہ فام  تھے، کا تعلق میمفس کے سکورپین یونٹ سے تھا، جسے نومبر 2021 میں جرائم کے مراکز میں غیر قانونی سرگرمیوں کو کم کرنے کے ارادے سے شروع کیا گیا تھا۔  ہفتے  کو  میمفس پولیس  نے ایک بیان میں کہا کہ 'سکورپین یونٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کرنا سب کے بہترین مفاد میں ہے۔'

نکولس کے اہل خانہ نے اپنے وکلاء کے ایک بیان میں اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے 'ٹائر نکولس کی المناک موت کے لیے مناسب  اور میمفس کے تمام شہریوں کے لیے ایک مہذب اور منصفانہ فیصلہ' قرار دیا ہے۔