ملک میں دہشتگردی ایک مرتبہ پھرسے سر اٹھا رہی ہے ، اسحاق ڈارکا تشویشناک بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی نے بے پناہ نقصان پہنچایا، ملک میں دہشتگردی ایک مرتبہ پھر سے اٹھا رہی ہے ۔
باچاخان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ ماضی میں قومی بشیربلور اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر سیاسی قیادت اور کارکنان دہشتگردی کی نذرہوگئے ، سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان تیار کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس پر مکمل عمل نہیں ہوسکا جسکی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں چلا گیا،ہماری حکومت نے دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے سالانہ100 ارب روپے خرچ کیا ۔
وفاقی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ باچاخان کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،انہوں نے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کا نظریہ پیش کیا اگر ان کے نظریئے پر عمل ہوجاتا تو آج خطے میں امن اور خوشحالی ہوتی ، ولی خان نے باچا خان کے نظریات کو فروغ دیا ۔
اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے غیر ملکی اشیاء کا استعمال ترک کرکے مقامی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا ۔