آئی ایم ایف کی شرائط، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

آئی ایم ایف کی شرائط، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ...
آئی ایم ایف کی شرائط، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ 
ڈان نیوز کے مطابق اس وقت ڈیزل اور پٹرول پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لیا جارہا ،آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق سیلز ٹیکس نافذہونے کے بعد پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہو جائے گا ۔ڈیزل پر لیویز بڑھانے اورسبسڈی ختم کرنے سے 20روپے 70پیسے اضافہ ہوجائے گا ،ڈیزل پرمرحلہ وار لیویز 40سے 50روپے بڑھائی جائے گی ،اس وقت ڈیزل پر 10روپے 70پیسے سبسڈی دی جارہی ہے ۔حکومت نے پٹرول پردی جانیوالی 6روپے 8پیسے کی سبسڈی ختم کردی ہے،آئی ایم ایف شرائط کے علاوہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے اثرات بھی ہوں گے۔

مزید :

بزنس -