تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، فواد چودھری کو خراج تحسین، انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، فواد چودھری کو خراج تحسین، انتخابات کی ...
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، فواد چودھری کو خراج تحسین، انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فواد چودھری کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری کی اہلیہ کے علاوہ ملک بھر سے کور کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سینئر نائب صدرفواد چودھری کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کور کمیٹی اراکین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ دریں اثنا ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گھر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مہربانی کریں اور گھر جائیں، ن لیگ کے اندر سے بھی وزیر خزانہ کے خلاف تنقید جاری ہے، بس مریم نواز سمدھی ہونے کی وجہ سے خاموش ہیں۔

مزید :

قومی -