مصری ماں  اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش میں گرفتار، بچی کی لاش دیکھی گئی تو رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف 

مصری ماں  اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش میں گرفتار، ...
مصری ماں  اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش میں گرفتار، بچی کی لاش دیکھی گئی تو رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف 
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک مصری ماں کو اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش پر  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

العربیہ نے المصری الیوم کے حوالے سے  رپورٹ کیا کہ بچی  کی لاش  جس کی شناخت بسمالہ کے نام سے ہوئی ہے، زخموں اور جلنے کے نشانات سے بھری  ہوئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والدہ  دنیا نے بسمالہ کا ڈائپر 'کئی دن تک' نہیں بدلا، جس کے نتیجے میں شدید دانے نکلے،  20 سالہ دنیا نے بسمالہ  کی  'لاپرواہی' کے نتیجے میں موت کا اعتراف کرلیا۔

بچے کے گرنے اور ہوش کھونے کے بعد دنیا اور اس کی ماں نے اس کی لاش کو کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم  ایک کلینر جس نے انہیں دیکھا تھا، ان کے رویے پر شک  کے بعد پولیس کو فون کرنے کی دھمکی دی۔ دنیا اور اس کی والدہ اس امید کے ساتھ ہسپتال چلی گئیں کہ بسمالہ ابھی بیہوش ہو گئی تھی اور 'دوبارہ زندہ ہو سکتی ہے۔' ہسپتال پہنچنے کے بعد بسمالہ کو مردہ قرار دے دیا گیا، اور ہسپتال نے واقعے کی اطلاع دینے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا۔ دنیا کو بسمالہ پر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بچے کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -