تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے بڑا اعلان کردیا
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہے، ذمہ داروں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی۔ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے کل پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

لاہور میں اسیر رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے، خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کیلئے کل پشاور ہائیکورٹ پیٹیشن دائر کی جائے گی۔ تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی، 33 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال فواد چوہدری کی گرفتاری کا نوٹس لیں، رہنماوں نے صدر مملکت سے گورنر خیبرپختوںخوا کے بیان کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

قومی -