سربیا کے سٹار کھلاڑی نواک جو کووچ نے رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا 

سربیا کے سٹار کھلاڑی نواک جو کووچ نے رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا 
سربیا کے سٹار کھلاڑی نواک جو کووچ نے رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا 

بلغراد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربیا کے سٹار کھلاڑی نواک جو کووچ نے آسٹریلین اوپن جیت کرسپین کے رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ نواک جو کووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتا جس کے بعد ان کے گرینڈ سلام کی تعداد 22ہوگئی ہے ، اس سے قبل اسپین کے مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال 22گرینڈ سلام جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی تھے ۔میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جوکووچ نے یونان کے کھلاڑی سٹفنوس اسٹسیپاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جوکووچ نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن، 3 مرتبہ یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

مزید :

کھیل -