فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ جھوٹا نہیں ہے، رانا ثنااللہ کا بیان

فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ جھوٹا نہیں ہے، رانا ثنااللہ کا بیان
فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ جھوٹا نہیں ہے، رانا ثنااللہ کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کامقدمہ جھوٹا نہیں ہے ، انہوں نے جو بیان دیا وہ سب کے سامنے ہے ، وہ اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں۔
" جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ حکومت نے نہیں بنایا یہ مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر بنا ہے ، ہم فواد چوہدری کو آئینی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا ہوا معاہدہ توڑاجس کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا، تحریک انصاف کی جانب سے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے جس کی وجہ سے انہوں نے بھی امداد کو آئی ایم ایف سے مشروط کردیا ۔

مزید :

قومی -