شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ڈالر ریٹ کا مارکیٹ پر اثر 15روز میں ظاہرہونا شروع ہوتا ہے اس حوالے سے خدشہ ہے کہ آئندہ15روز میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوں گی ۔
"ڈان نیوز" کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ معیشت کی جو حالت ہے اس سے لگتا ہے کہ مہنگائی جلد ختم ہونے والی نہیں ہے ، یہ سلسلہ لمبا عرصہ چلے گا ،اگر کوئی معیشت کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کرنا چاہتا ہے تو ضرور کریں ۔ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ الیکشن حکومت کی خواہش پر نہیں ہونے بلکہ آئین کے مطابق ہونے ہیں ،الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے ملک احمد خان کے بیان کی حمایت نہیں کرتا ، گورنر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کے علاوہ کوئی آئینی آپشن موجود نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -