سرکاری ملازمین نے عید پراحتجاجی دھرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
لاہور(خبر نگار) سرکاری ملازمین نے عیدالفطرکے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت ملک کی صوبائی اسمبلیوں کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کال واپس لے لی ہے، صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے ایپکا نے لالہ اسلم، محمد یونس بھٹی، ظفر کمبوہ اور ارشد باجوہ کے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سہیل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عیدالفطر کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ سال 2013-14ءکے دوران کئے جانے والا 15فیصد ضاافہ پورے ملک کے سرکاری ملازمین کو دیا جائے گا، جبکہ ملازمین کے پے سکیل اپ گریڈ کئے جائیں گے اور ایڈہاک الاﺅنس کے ایشو سمیت تمام مطالبات کو حل کیا جائے گا، جس کے بعد عید پر احتجاجی دھرنوں کی کال کو واپس لے لیا گیا ہے۔
فیصلہ واپس