آلو ٹماٹر پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ

آلو ٹماٹر پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ

لاہور ( اسد اقبال )عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی تھو ک منڈیو ں سمیت پرچون کی سطح پر بازاروں میں ٹماٹر ، آلو ،پیاز ، سبز مرچ اوربعض پھلوں اور عید پر استعمال ہونے والے کئی ایک دیگر فوڈ آئٹمز کے نرخوں میں بیو پاریو ں اور تاجروں نے 10سے 80فی صد تک اضافہ کر دیاتفصیلات کے مطابق عید کی آ مد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکو مت میں عید پر استعمال ہونیوالی متعدد اشیاء کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا ہے ،سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا ہے ،ٹماٹر کی قیمت 65روپے کلو سے بڑھ کر140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،نیاآلو 40روپے سے بڑھکر52روپے ،پیاز 40سے بڑھ ر 60روپے ،سبز مرچ دیسی70روپے سے بڑھ کر130روپے،سبز دھنیہ ہانڈی بھر 10روپے سے بڑھ کر 30روپے،ادرک چائینہ 110سے بڑھ کر160روپے،بھنڈی 40روپے سے بڑھ کر50روپے، کریلا ہائی برڈ 30روپے سے بڑھ کر 45روپے اور لیموں دیسی کی قیمت 90روپے سے بڑھ کر 150روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔

۔

۔

۔

۔

۔

پھلوں میں کیلا ،آم ،آڑو، سیب ،انگور اور گرما کی قیمت میں بھی 10سے 50فی صد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مرغی کے گوشت سمیت عید پر زیادہ استعمال ہونے والے کئی ایک کریانہ فوڈ آٗٹمز کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے عوام الناس نے عید سعید کے پر مسرت موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنے پرشدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ انتظامی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کو چیک کیا جائے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی