عید سے قبل تنخواہیں نہ ملنے پر واسا کے سینکڑوں ملازمین کا بھر پور احتجاج

عید سے قبل تنخواہیں نہ ملنے پر واسا کے سینکڑوں ملازمین کا بھر پور احتجاج

لاہور(جاوید اقبال )واسا کی انتظامیہ کی طرف سے عید سے قبل ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں دینے کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ایم ڈی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ڈائریکٹر فنانس ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکار ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں اور تنخواہوں کے چیک دیئے بغیر ہی صبح صبح ہی دفاتر کو تالے لگا کر غائب ہوگئے جس کے باعث سینکڑوں ملازمین عید کی تنخواہ سے محروم ہوگئے عید پر تنخواہ نہ ملنے کے باعث ایسے ملازمین جن کا دارومدار صرف تنخواہوں پر ہے وہ اور انکے بچے عید کی خوشیوں میں شامل نہیں ہوسکیں گے تنخواہیں نہ ملنے پر واسا کے ملازمین نے شدید احتجاج کیا ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس غلام حسین سے بات کی گئی توانہوں نے کہا کہ ہم نے تنخواہیں بنا کر آڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھجوادی تھی آڈٹ حکام چھٹی پر ہونے کی وجہ سے انہوں نے اعتراضات کلیئر نہیں کئے اسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ محمد جاوید نے کہا کہ آڈٹ نے اعتراض نہیں لگائے

۔

۔

فنانس کو کہہ دیا کہ تنخواہیں جاری کردیں

مزید : علاقائی