شہباز شریف رائیونڈ،سراج الحق دیر،گیلانی، جاوید ہاشمی، شاہ محمود ملتان، فضل الرحمن ڈی آئی خان

شہباز شریف رائیونڈ،سراج الحق دیر،گیلانی، جاوید ہاشمی، شاہ محمود ملتان، فضل ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ) کون کہاں عید منائے گا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ میں عید منائیں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں عید منائیں گے ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ‘ میاں حمزہ شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ میں عید منائیں گے ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ پی ٹی آئی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین لندن میں عید منائیں گے ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھر ‘ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اپنے آبائی شہر دیر‘ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری لاہور‘ چودھر ی شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی گجرات ‘ ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ ‘ سینٹر جہانگیر بدر ثمینہ خالد گھرکی اور میاں محمد ایوب لاہور میں عید منائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب تنویر اشرف کائرہ لالہ موسی کھاریاں میں عید منائیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال بھائی پھیرو میں عید منائیں گے اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اوکاڑہ میں عید منائیں گے ۔

مزید : صفحہ اول