ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ منیر احمد قادری انتقال کرگئے، کراچی میں سپردخاک

ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ منیر احمد قادری انتقال کرگئے، کراچی میں ...
ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ منیر احمد قادری انتقال کرگئے، کراچی میں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی ہر دلعزیز شخصیت سید منیر احمد قادری کو طارق روڈ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔سید منیر قادری کو کل شب ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔سید منیر احمد قادری ،ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں بہت جانی پہچانی شخصیت تھے ۔انہوں نے 1992میں ایشیا ٹک ایڈورٹائزنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا وہ ایڈ ایجنسی کے شعبہ میڈیا سے وابستہ ہوئے ۔میڈیا بائنگ کا آغاز ہونے کے بعد مائنڈ شیئر (Mindshare)سے اکتوبر 1999ءمیں وابستہ ہوئے ۔اب وہ گروپ ایم میں پرنٹ میڈیا اور کیبل ہیڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں مسجد دارلسلام میں ادا کی گئی ۔جس میں میڈیا اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی بہت سی شخصیات نے شرکت کی ۔جن میں قاضی اسد عابد ،نعمان نبی ،اعجاز شیخ ،امین اختر ،مبشر میر ،سرمد علی ،توقیر مہاجر ،فواد احمد ،انصر احمد ،آفتاب احمد ،کرکٹر باسط علی ،کرکٹر راشد لطیف ،اے کیو ،شاہد شیخ ،فیصل شاہجہاں ،خالد ارائیں ،غفران مجتبیٰ ،ہاشم راٹھور ،عابد خان ،راو¿ جاوید ،نعیم احمد ،جاوید ملک نمایاں ہیں ۔جبکہ ایم کیو ایم کی اہم شخصیات بھی نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر موجود تھیں ،جن میں عامر خان ،ڈاکٹر فاروق ستار ،خواجہ اظہار الحسن ،حیدر عباس رضوی اور رشید گوڈیل نمایاں ہیں ۔سید منیر احمد قادری نے لواحقین میں ایک بیوہ ،ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ مرحوم کی عمر 47برس تھی ۔مرحوم کی بیوہ نائلہ لطیف ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی بہن ہیں ۔
 منیر احمد قادری

مزید :

صفحہ آخر -