مسلمان دکھی بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا نہ بھولیں،سراج الحق

مسلمان دکھی بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا نہ بھولیں،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عید الفطر کے مبارک موقع پر قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے اختتام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عید سعید کا انعام اس بات کا اظہار ہے کہ اگر تم میرے لئے بھوک پیاس اور دیگر خواہشات کو قربان کرو گے تومیں تمھیں مزید خوشیوں اور انعامات سے نوازوں گا ۔ تقدیس نعمت کیلئے اللہ رب العالمین کا شکر بجالانا واجب ہے !عید خوشیاں بانٹنے کا دن ہے ،حقیقی خوشی ہمیشہ اسے نصیب ہوتی ہے جو اس خوشی میں دوسروں کوشامل کرتا ہے ،آج ہم عید اس حال میں منارہے ہیں کہ شمالی وزیرستان سے ہمارے 10لاکھ بہن بھائی اپنے گھروں سے محروم در بدرکی ٹھوکریں کھانے اور امدادی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام پرصیہونی درندوں کی بمباری جاری ہے جس میں روزانہ معصوم بچوں اورخواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ، اس سے بھی زیادہ دکھ اورشرم کی بات یہ ہے کہ پاکستان سمیت 57مسلم ممالک کے حکمران خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں ،فلسطین کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں راہ دیکھ رہی ہیں مگر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان راکھ کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -