افتخار چوہدری نے عمران خان کیخلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی

افتخار چوہدری نے عمران خان کیخلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد(اے این این )سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکلاءشیخ احسن الدین اور نصیر کیانی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عمران خان کا ریکارڈ فراہم کیا جائے اس کیس میں عمران خان کا بیان حلفی اور ان کی جانب سے داخل کئے گئے جوابات کی کاپیاں بھی فراہم کی جائیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وطن پارٹی کے انتخابی اصلاحات کے مقدمے میں الیکشن کمیشن کے جواب کی کاپی بھی فراہم کی جائے ۔ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کے وکلاءنے الیکشن کمیشن میں بھی ایک درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے 61 امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی نقول فراہم کی جائیں ان عذرداریوں پر آنے والے جوابات اور مدعہ علیہان کے جوابات کی کاپیاں بھی فراہم کی جائیں ۔ شیخ احسن الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں درخواستوں کی تصدیق کی ہے ۔
 درخواستیں

مزید :

صفحہ آخر -