موجودہ حالات میں آرٹیکل 245 کا نفاذ بد نیتی پر مبنی ہے،محمود الرشید

موجودہ حالات میں آرٹیکل 245 کا نفاذ بد نیتی پر مبنی ہے،محمود الرشید

لاہور ( جنرل رپورٹر )اپوزیشن لیڈر میاں محمور الرشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں آرٹیکل 245کا نفاذ بد نیتی پر مبنی ہے ، لانگ مارچ کی مرچوں کا شکار حکمران جمہوریت کے لئے خود سب سے بڑا خطرہ ہے ، حکمران اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے دھاندلی زدہ اقتدار کو نہیں بچا سکیں گے ، عید کے موقع پر پوری قوم کو شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کو بھی یاد رکھنا چاہیے اور دل کھول کر ان کے لئے فنڈ جمع کروائیں ۔ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہم نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جہاں سے امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی حکومت کو چال چلاﺅ کا وقت آتا ہے تو وہ موجودہ حکمرانوں جیسے ہی بوکھلاہٹ کے شکار فیصلے کرتے ہیں مگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو بچا نہیں سکیں گے اور عید کے بعد ہر دن حکمرانوں کے اقتدار سے دوری کا سبب بنے گا ۔

محمور الرشید

مزید : صفحہ آخر