اداکارہ ساندرہ ایمی نئی فلم میں عمران ہاشمی کیساتھ جلوہ گر ہونگی

اداکارہ ساندرہ ایمی نئی فلم میں عمران ہاشمی کیساتھ جلوہ گر ہونگی
اداکارہ ساندرہ ایمی نئی فلم میں عمران ہاشمی کیساتھ جلوہ گر ہونگی
کیپشن: sasndra

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) تامل ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ساندرہ ایمی ہدایتکار انتھونی ڈیسوزا کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔اطلاعات کے مطابق فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا ہے میں ان کا کردار عمران ہاشمی کی تامل دوست کا ہوگا جب کہ سمیرا ریڈی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ساندرا نے کہا کہ میں فلم میں عمران ہاشمی کی ایک دوست کا چھوٹا سا کردار کررہی ہوں اور اس میں میرے کچھ ہی سین عکس بند کئے جائیں گے ہدایتکار انتھونی ڈیسوزا نے میری تصاویر دیکھ کر مجھے اس کردار کیلئے مناسب سمجھتے ہوئے منتخب کیا ہے۔

مزید :

کلچر -