ہمشکل میں کام کرنا سیف کی غلطی تھی،کرینہ کپور
ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کا فلم ہمشکل میں کام کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔ کرینہ کپور نے کہا کہ سیف علی خان ہشمکل جیسی کامیڈی فلمز کرنے میں خود کو ریلکس محسوس نہیں کرتے اور اس بات کا احساس انھیں فلم میں کام کرنے کے بعد ہوا۔ وہ ہمشکل میں کام کرنے کو بڑی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک سیف کی فلم ہمشکل نہیں دیکھی لیکن انھیں معلوم ہے کہ ان کے مداح انھیں اس روپ میں نہیں دیکھنا چاہتے سیف کا شمار بالی ووڈ کے اچھے اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اس سے قبل اومکارہ اور پارینتا میں ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ساجد خان کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم ہشمکل باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی تھی۔