آسٹریا کے ہینس آرچ نے عالمی ایئر ریس چمپئن شپ جیت لی

آسٹریا کے ہینس آرچ نے عالمی ایئر ریس چمپئن شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وارسا( نیٹ نیوز )آسٹریا کے ہینس آرچ نے پولینڈ میں ہونے والی عالمی ایئر ریس چمپئن شپ جیت لی۔ بحر بالٹک میں عالمی ایئر ریس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے ہوا بازوں نے شرکت کی اور ماہرانہ کرتب دکھائے۔ یہ عالمی مقابلہ آسٹریا کے ہوا باز ہینس آرچ نے اپنے نام کیا جبکہ برطانیہ دوسرے اور آسٹریلیا کے ہوا باز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہینس آرچ نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ اپنی اس کارکردگی کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی اس جیت کا کریڈٹ ان کے پرستاروں کو جاتا ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر انہیں سپورٹ کیا۔