کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، سری لنکن وکٹ کیپر پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، سری لنکن وکٹ کیپر پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد

کولمبو( نیٹ نیوز) سری لنکا کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈک ویلا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ، میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔۔ انہوں نے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو استحکام فراہم کیا۔ تاہم جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران میچ کے تیسرے دن ان سے زبردست غلطی ہوگئی اور اس کا خمیازہ بھی انہیں فوری بھگتنا پڑا۔ انہوں نے ابراہم ڈیویلیئرز کا کیچ تھام کر امپائر سے اپیل کردی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی