جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا

کولمبو( نیٹ نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا جنوبی افریقن بیٹسمین نے بھرپور کوششوں کے بعد ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیابی حاصل کی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز سری لنکا کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف درکار تھا اور اس کو کھیل کے آخری او ر پانچویں روز جیت کے لئے 331 رنز درکار تھے اور اس کی نو وکٹیں باقی تھی سری لنکا کی ٹیم نے کھیل کا آغاز اچھاکیا اور شر وع میں وکٹیں حاصل کیں لیکن جنوبی افریقن بیٹسمین بھی جم کر کھیلتے رہے اور وہ ٹیسٹ میچ کو ڈرا کرنے کی کوشش میں بھی کامیاب ہوگئے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا ڈی کوک37 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی بیٹسمین عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ نہ کرسکا جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دیکر برتری حاصل کی ہوئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی