کاروباری تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہونے سے کاروباری ماحول بہتر ہوگا ‘ لاہور چیمبر

کاروباری تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہونے سے کاروباری ماحول بہتر ہوگا ‘ لاہور ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہوئے 13واں کیس بھی سلجھا دیا ہے ، 50ہزار یورو کی مالیت کا یہ تنازعہ پاکستانی اور غیرملکی کمپنی کے مابین تھا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ثالثی سنٹر کے سربراہ انجینئر سہیل لاشاری نے تنازعہ سلجھانے میں دونوں کمپنیوں کی سنجیدگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثالثی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے کیونکہ کاروباری تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہونے سے نہ صرف کاروباری ماحول بہتر ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ کاروبار کرنے والے افراد کو قانونی کاروائی سے گریز کرنا چاہیے اس سے وقت اور سرمائے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس کے بجائے ثالثی سے رجوع کرکے معاملات خوش اسلوبی سے نمٹائے اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعلقات خوشگوار رکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار ثالثین تجارتی تنازعات سلجھانے کے لیے لاہور چیمبر کے بزنس ڈسپیورٹ ریزولوشن سنٹر میں ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کاروباری افراد اپنے معاملات عدالت سے باہر سلجھانے کے لیے ثالثی کو ترجیح دیتے ہیں جس کے پیش نظر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستانی کاروباری برادری کو عالمی معیار کی یہ سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔

جو گزشتہ کاروباری روز کی شرح 1.3430 ڈالر فی یورو سے معمولی کم ہو کر 1.3431 ڈالر فی یورو ہوگئی۔ ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ معمولی بہتر رہی جو کہ گزشتہ روز کی شرح 136.76ین فی ڈالر سے بہتر ہو کر 136.75 ین فی ڈالر رہی۔ ادھر یوکرائن اور مشرق وسطیٰ میں پرتشدد کارروائیوں کے باعث کاروباری طبقہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جبکہ سرمایہ کار امریکی ڈیٹا رپورٹ کے انتظار میں کاروباری سرگرمیوں میں محتاط انداز میں حصہ لے رہا ہے۔

مزید : کامرس