ساندہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان کو قتل کردیا

ساندہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان کو قتل کردیا

لاہور(ملک خیام رفیق) لو ئر مال کے علاقہ میں نامعلو م افراد نے فائر نگ کر کے28سالہ نو جوان کو قتل کر دیا ،پو لیس نے لو احقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لا ش پو سٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خانے میں جمع کر وادی۔تفصیلا ت کے مطا بق 28سالہ ساجد ساندہ کے علاقہ میں پان سگرٹ کی دکان چلاتا تھا، گزشتہ روز رات گئے دکان میں سامان رکھنے کے بعددکان بند کئے بغیر ہی اپنے ملازم کو یہ کہہ کر نکلا کہ وہ تھوڑی دیر میں واپس آرہا ہے مگر صبح تک ساجد واپس نہ آیا جس پر اسکے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ صبح سویرے ساجد کی لاش بند روڈ پر میاں منشی ہسپتال کے قریب سے ملی جس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا مگر کسی نے ساجد کی لاش کو پھینکتے ہوئے نہیں دیکھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے میں جمع کر وادیا اورنامعلوم افراد کے خلاف ساجد کے قتل کی ایف آئی درج کر لی ۔مقتول کے بھا ئی اور کزن نے روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نامعلوم ملزمان نے ساجد کو قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے ، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دلا یا جا ئے۔

مزید : علاقائی