سوزانے خان نے ہریتھک روشن سے طلاق کے تصفیے کی مد میں4 ارب مانگ لئے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور سوزانے خان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق ہونے جارہی ہے کیونکہ سوزانے خان نے طلاق کے تصفیے کی مد میں چار ارب مانگے ہیں اوراداکار ادائیگی پر تیار بھی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق بالی وڈ اداکار سنجے خان کی بیٹی سوزانے خان اور اداکار ہریتھک روشن کی شادی کے خاتمے کی افواہیں درست ثابت ہوئیں۔ کچھ ماہ قبل علیحدگی کے بعد سے یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ ہریتھک دوبارہ مفاہمت کی کوششیں کر رہا ہے تا ہم اب ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور سوزانے خان نے اپنے سابق شوہر سے طلاق کے تصفیے کی مد میں 4 ارب روپے مانگ لئے ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن ہرجانے کے طور پر 380 کروڑ دینے پر تیار ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی اپنے ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ دوستیوں کی وجہ سے دونوں کی شادی متاثر ہوئی ہے ، ایک اورافواہ یہ تھی اداکار ارجن رام پال سے سوزانے کی قربت کے باعث ایسا ہواتاہم یہ دونوں افواہیں سچ ثابت نہیں ہو سکیں ۔