عمران خان جلد اپنا لانگ مارچ موخر کریں گے:ایم کیوایم کا دعویٰ

عمران خان جلد اپنا لانگ مارچ موخر کریں گے:ایم کیوایم کا دعویٰ
عمران خان جلد اپنا لانگ مارچ موخر کریں گے:ایم کیوایم کا دعویٰ

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے 14 اگست کے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں پارٹی کے اراکین طارق جاوید ،قاسم علی رضا سید مصطفی عزیزآباد ی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں باثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان 14اگست کے اپنے احتجاجی دھرنے کو بہت جلد موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات میں 100فیصد درست ہے تو یہ اطلاع ملک کےلئے خوش آئند ثابت ہوگی ۔تینوں رہنماﺅں نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی برد باری پر مبنی فیصلے کریں اور فی الحال دھرنوں اور احتجاجی طر ز عمل کو اپنانے سے حتی المقدور اجتناب کریں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں ملین مارچ کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں