چند ہزار لوگ جمہوریت ڈی ریل نہیں کر سکتے:وزیر اعظم نواز شریف

چند ہزار لوگ جمہوریت ڈی ریل نہیں کر سکتے:وزیر اعظم نواز شریف
چند ہزار لوگ جمہوریت ڈی ریل نہیں کر سکتے:وزیر اعظم نواز شریف

  


 جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چند ہزار لوگ کروڑوں عوام کی مدد سے آئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر سکتے،پاکستان میں نعروں اور دھرنوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیںہے ، مذاکرات کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ماضی سے سبق سیکھ چکی ہیں اور اب جمہوری استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں نعروں اور دھرنوں کی سیاست کی اب کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ، چند ہزار لوگ کروڑوں عوام کی مدد سے آئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر سکتے، ہزاروں لوگ کروڑوں کے مینڈیٹ کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن بھی گزر جائےگا، ملک میں انقلاب اب صرف جمہوریت کے ذریعے آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ اقتصادی استحکام پر ہے جس کیلئے تمام سنجیدہ جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں