پاکستان اور آئی ایم ایف کا اجلاس 29 جولائی کو دبئی میں ہوگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کا اجلاس 29 جولائی کو دبئی میں ہوگا
پاکستان اور آئی ایم ایف کا اجلاس 29 جولائی کو دبئی میں ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھواں جائزہ اجلاس  29جولائی سے دبئی میں شروع ہونگے ،مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کیلئے 51 کروڑ ڈالرکی آٹھویں قسط جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرضے کے ایکسٹنڈنگ فیسلٹی فنڈ پروگرام کا آٹھواں جائزہ اجلاس29جولائی تا 6 اگست کے درمیان ہونگے ، جائزہ اجلاس 2 مراحل میں ہوں گے ،پہلے مرحلے میں اسٹاف لیول کی سطح پرتکنیکی مذاکرات ہوں گے جس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیاجائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے ،جبکہ اس مرحلے میں چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوں گے۔ آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کریں گے ۔

مزید : بزنس