بینظیر ائیرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لینے کی ایک اور ویڈیو

بینظیر ائیرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لینے کی ایک اور ویڈیو
بینظیر ائیرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لینے کی ایک اور ویڈیو

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی کسٹم کلیئرنس کیلئے مسافروں سے مبینہ رشوت لینے کی مزید فوٹیج سامنے آگئی، ایک ہی کسٹم سپرنٹنڈنٹ کی شفٹ میں تیسرے واقعہ نے کسٹم کی کارکردگی مشکوک بناڈالی۔ ویڈیو میں کار خاص علی محمد، سپاہی انجم شہزاد اور پرائم منسٹر کے نام سے مشہور سپاہی محمد ارشد پر شک ظاہر کیا جارہا ہے۔ ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کی پرواز کے مسافر حسن رضا سے 10 پاﺅنڈ رشوت طلب کرنے اور ایک اعلیٰ پولیس آفیسر کی بیٹی کو کلیئر کرنے کیلئے اس سے بھی پیسے طلب کرنے کی ویڈیوز کے بعد یہ تیسرا واقعہ سامنے آگیا ہے اور ان تینوں واقعات میں کسٹم سپرنٹنڈنٹ جاوید اسحاق کی شفٹ چل رہی تھی، جو گزشتہ تقریباً چار سال سے ائیرپورٹ پر ہی ڈیوٹی کررہے ہیں، اس دوران چند بار کچھ روز کیلئے ہی انہیں تبدیل کیا گیا لیکن وہ دوبارہ اپنی سیٹ پربحال ہوگئے، اس ضمن میں متعدد بار کوشش کی گئی لیکن ایڈیشنل کلکٹر کسٹم وحید مروت سے رابطہ نہ ہوسکا۔

مزید : راولپنڈی