چینی والدین نے سکول کے گیٹ کے سامنے ملبہ ڈال کر اسے بند کردیا، لیکن اس عمل کی وجہ کیا بنی؟ جان کر یقین کرنا مشکل

چینی والدین نے سکول کے گیٹ کے سامنے ملبہ ڈال کر اسے بند کردیا، لیکن اس عمل کی ...
چینی والدین نے سکول کے گیٹ کے سامنے ملبہ ڈال کر اسے بند کردیا، لیکن اس عمل کی وجہ کیا بنی؟ جان کر یقین کرنا مشکل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اچھے سکول میں بچے کا داخلہ نہ ہو تو والدین کا دکھی ہوجانا فطری بات ہے لیکن چین میں کچھ والدین کے بچوں کو ایک بڑے سکول نے داخلہ دینے سے انکار کیا تو یہ والدین صرف دکھی نہیں ہوئے بلکہ انتہائی مشتعل ہوکر سکول کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق ہنان صوبے کے شہر زینگ زو کے ایک مشہور سکول کی انتظامیہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ سکول کے صدر دروازے پر پتھروں کا ڈھیر پڑا ہوا تھا۔ سکول کی طرف سے ان پتھروں کی صفائی کروادی گئی لیکن والدین زیادہ غصے کے ساتھ پلٹے اور اگلے دن بھاری پتھروں اور ملبے پر مشتمل دو بڑے ڈھیر سکول کے صدر دروازے کے سامنے لگادئیے۔ اس بار ملبہ اتنا زیادہ پھینکا گیا تھا کہ اس کی صفائی بہت مشکل کام بن گیا۔

مزید پڑھٰں:چینی شہری کا ایک پھیپھڑاہی غائب ہو گیا،وجہ ایسی حیرت انگیز کہ یقین کرنا مشکل

قریبی علاقے کے شہریوں نے پولیس کو بتایا کہ کچھ بچوں کا سکول میں داخلہ نہ ہونے پر ان کے والدین برہم ہوگئے تھے اور سکول سے بدلہ لے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے بہت مقبولیت حاصل کرلی ہے اور طرح طرح کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’جب کسی کے بچے کو داخلے سے محروم رکھا جائے گا تو وہ یہی کرے گا۔ والدین کی محبت سے بڑی کوئی چیز نہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا، ’’اچھا ہی ہوا سکول نے ان بچوں کو داخلہ نہیں دیا۔ ایسے والدین کے بچے نہ جانے سکول کا کیا حال کرتے۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس