کراچی میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا

کراچی میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا
کراچی میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں طوفانی بارشوں کاخطرہ ٹل گیاہے، مون سون سسٹم بالائی سندھ کی جانب بڑھ رہاہے تاہم منگل کو کراچی میں ہلکی بارش کاامکان ہے، پیرکو محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئیوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیااور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے باعث بیشتر شہری خوف وہراس کے باعث اپنے کاروباری مراکزاور دفاترنہ جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اچانک واقع ہوجاتی ہیں جس کی لمحہ بہ لمحہ اطلاعات عوام اور متعلقہ اداروں کی دی جاتی ہیں تاکہ ناگہانی آفت کی صورت میں پیشگی اقدام کرلیے جائیں۔ کراچی میں بھی پیرتا جمعرات طوفانی بارشوں کاخطرہ تھاجو ٹل گیاہے جس کی فوری اطلاع میڈیااور متعلقہ اداروں کودے دی گئی۔ پیرکی صبح مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا تھا۔

مزید : کراچی