سعودی عرب میں اس آدمی نے خون اور ہڈیاں استعمال کرکے ایک خاندان پر کیا قیامت ڈھادی؟ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے

سعودی عرب میں اس آدمی نے خون اور ہڈیاں استعمال کرکے ایک خاندان پر کیا قیامت ...
سعودی عرب میں اس آدمی نے خون اور ہڈیاں استعمال کرکے ایک خاندان پر کیا قیامت ڈھادی؟ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاندان پر شیطانی عملیات کرکے انہیں سالوں بیمار رکھنے والا جادوگر آخر پکڑا گیا اور اب وہ جیل جائے گا اور سرعام کوڑے بھی کھائے گا۔

مقامی اخبار ’’سبق‘‘ کے مطابق پکڑے گئے جادوگر کا تعلق سوڈان سے ہے اور وہ ہڈیوں پر عملیات کرکے ایک خاندان کے 9 افراد کو کئی سال سے بیمار رکھے ہوئے تھا۔ بالآخر سعودی مذہبی پولیس نے جادوگر کا سراغ لگاکر اسے گرفتار کرلیا اور مرکزی صوبے الراس کی ایک عدالت نے اسے دو سال قید کی سزا سنادی ہے جبکہ اسے سرعام کوڑے بھی لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ایک ہزار سال قبل کے شاہی خانوادوں کی ہڈیوں پر تجربے

اخبار کے مطابق گرفتار جادوگر پولیس کو متاثرہ فیملی کے گھر کے قریب اس جگہ بھی لے کر گیا جہاں اس نے عملیات میں استعمال ہونے والا سامان چھپایا ہوا تھا۔ جادوگر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس نے کسی خاتون کے کہنے پر خاندان پر جادو کیا تھا، جادو کروانے والی خاتون نے جادوگر کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 7000 ریال (تقریباً 190000پاکستانی روپے) بھی ادا کئے تھے۔ جادوگر کی نشاندہی پر زمین میں دبائے گئے بال، ہڈیاں اور مقدس اوراق بھی برآمد کرلئے گئے، جن کے اوپر خون کے دھبے بھی ملے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس