لیموں کے استعمال کا وہ طریقہ جس کے بعد آپ کو کبھی جسم میں درد محسوس نہ ہوگا

لیموں کے استعمال کا وہ طریقہ جس کے بعد آپ کو کبھی جسم میں درد محسوس نہ ہوگا
لیموں کے استعمال کا وہ طریقہ جس کے بعد آپ کو کبھی جسم میں درد محسوس نہ ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے لیموں کے کئی استعمالات کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کا ایک ایسا استعمال بتائیں گے کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔لیموں کے استعمال کی وجہ سے آپ کو کبھی بھی جسم میں درد محسوس نہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:لیموں کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے کا آسان طریقہ اور حیران کن طریقہ

اسے سپر فوڈ کہاجاتا ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی،اے،بی1،بی6،میگنیشیم فولک ایسڈ،فاسفورس، کیلشیم اور پوٹاشیم کی موجودگی ہے۔جسم میں درد ختم کرنے کے لئے آپ چاہیں تو لیموں کا استعمال کرسکتے ہیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ دو لیموں کے چھلکے کوایک جار میں ڈال کر اس برتن کو زیتون کے تیل سے بھر دینا ہے۔اب اس برتن کو اچھی طرح سے بند کردیں اور 15دنوں تک پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد اس برتن کو کھولیں اور جہاں بھی درد محسوس ہو اس محلول کو روئی میں بھگو کر اسے متاثرہ جگہ پر لگادیں۔بہتر نتائج کے لئے روئی کو کسی کپڑے سے درد والی جگہ باندھ دیں اور ہر طرح کے درد سے نجات پائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس