قمیض کے کالر پر موجود یہ بٹن کب بند کرنے چاہیے اور کب کھلے چھوڑ دینے چاہیے؟ وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی

قمیض کے کالر پر موجود یہ بٹن کب بند کرنے چاہیے اور کب کھلے چھوڑ دینے چاہیے؟ وہ ...
قمیض کے کالر پر موجود یہ بٹن کب بند کرنے چاہیے اور کب کھلے چھوڑ دینے چاہیے؟ وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی

  

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے نیک ٹائی لگاتے ہوئے شرٹوں کا کالر والابٹن تو ضرور بند کیا ہوگا لیکن اگر کالر میں دو بٹن یعنی دائیں اور بائیں جانب ہوں تو اکثرلوگ پریشانی کاشکار ہوجاتے ہیں کہ کیا جائے۔اسی طرح بعض اوقات جب ٹائی نہ بھی لگائی جائے تب بھی ان دو زائد بٹنوں کی موجودگی ہرمردکوپریشان رکھتی ہے اور وہ سوچتا ہے کہ انہیں بندکیاجائے یا کھلاہی چھوڑ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:بار بار استری کی زحمت سے بچیں،قمیض تہہ کرنے کا درست طریقہ جانئے

فیشن کی دنیاکے ماہرین نے اس مشکل بات کا جواب دے دیاہے۔امریکی ویب سائیٹ بزنس انسائیڈر کاکہناہے کہ ضروری ہے کہ ان بٹنوں کو بند ہی رکھا جائے کہ اس طرح کالر زیادہ بہتر لگتی ہے۔ہاں اگرآپ تھوڑا casualموڈ میں ہوں یعنی شارٹس پہن رکھی ہوں یا کہیں سیر کو نکلیں تو ان بٹنوں کوکھلاچھوڑا جاسکتا ہے۔تاہم اس بات کاخاص خیال رہے کہ اگر آپ نیک ٹائی پہننے لگے ہیں تو ہرگز ان بٹنوں کو کھلا نہ چھوڑیں کہ یہ انتہائی غیر مہذب پن کی نشانی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس