جوڈیشل کمیشن فیصلہ ، الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی ہو جائیں : سید خورشید شاہ

جوڈیشل کمیشن فیصلہ ، الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی ہو جائیں : سید خورشید شاہ
جوڈیشل کمیشن فیصلہ ، الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی ہو جائیں : سید خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی عمران خان کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی نااہلی ثابت ہوئی ہے اس لیے انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتی ہے اور ان کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کو بھی پارلیمنٹ میں ہی رہنا چاہیئے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت زیادہ عزیز ہے کیونکہ جب یہ عمل چلے گا تو ملک ترقی کرے گا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے اور اس جماعت کو بھی مین سٹریم پر لے کر آئے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں