انسان زیادہ سے زیادہ کتنا تیز بھاگ سکتا ہے؟ جانئے

انسان زیادہ سے زیادہ کتنا تیز بھاگ سکتا ہے؟ جانئے
انسان زیادہ سے زیادہ کتنا تیز بھاگ سکتا ہے؟ جانئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)انسان کی زیادہ سے زیادہ بھاگنے کی رفتار کتنی ہوسکتی ہے؟ابھی تک سب سے زیادہ تیز بھاگنے کا ریکارڈ ایک اتھلیٹ Usain Boltکے پاس ہے جس نے 2008ء کے اولمپکس میں سب سے زیادہ تیز بھاگتے ہوئے 100میٹر کی ریس 9.58سیکنڈ میں جیتی۔یہ اب تک کسی بھی انسان کی جانب سے سب سے تیز دوڑ کا ریکارڈ ہے۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہر مارک ڈینی کاکہناہے کہ اس نے 1920ء سے مختلف لوگوں کے ریکارڈ اکٹھے کئے اور انکاتفصیلی جائزہ لیا۔اس کاکہنا ہے کہ ابھی بھی اس ریکارڈ کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اور آنے والے دنوں میں کوئی یہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔مارک ڈینی کا کہنا تھا کہ انسان 100میٹر کی ریس کو 9.48سیکنڈ کے وقت میں جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی یہ انسان کی تیز ترین رفتار ہوسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس