آپ بغیر سوئے زیادہ سے زیادہ کتنے دن گزار سکتے ہیں؟ جواب جان کر آپ خود بھی حیران ہوجائیں گے
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک نارمل انسان بغیر سوئے کتنی دیر تک ز ندہ رہ سکتا ہے ۔ 1964ء میں سین ڈی ایگو کا 17سالہ نوجوان رینڈی گارڈنرصبح 6بجے اس غرض سے اٹھاکہ وہ سب سے زیادہ دیر تک جاگنے کا عالمی ریکارڈ بنائے گا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوااوروہ مسلسل 11دن تک جاگتا رہا۔اس کی حرکات کو جانچنے کے لئے سٹین فورڈیونیورسٹی کے ماہر نفسیات ویلیم ڈیمنٹ نے اس پر نظر رکھی۔
مزید پڑھیں:پر سکون نیند اور بہترین صحت کے لیے کس پوزیشن میں سونا چاہئے ؟مفید معلومات
کہا جاتا ہے کہ بغیر سوئے چوہے 30دن جاگ سکتے ہیں لیکن اس کے بعد ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔اسی طرح کچھ لوگوں کو نہ سونے کی بیماری بھی لاحق ہوتی رہی ہے جس کی وجہ سے مہینوں میں ان کی موت بھی ہوجاتی ہے۔لیکن ایک نارمل آدمی زیادہ سے زیادہ 11دن تک جاگ سکتا ہے۔