جوڈیشل کمیشن فیصلہ ، وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا

جوڈیشل کمیشن فیصلہ ، وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا
جوڈیشل کمیشن فیصلہ ، وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن 2013 ءکے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ پر بات کی جائے گی جبکہ سیاسی رہنماﺅں کی اس فیصلے کے حوالے سے رائے بھی لی جائے گی ۔ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئیں متحدہ قومی موومنٹ اور جے یو آئی کی تحاریک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بلایا گیا اجلاس کل 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس وزیر اعظم کے چیمبر میں ہو گا جس کے بعد میاں نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک بھی ہوں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں