ہائی کورٹ :میاں نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ایل ڈی اے او کو ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت

ہائی کورٹ :میاں نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ایل ڈی ...
ہائی کورٹ :میاں نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ایل ڈی اے او کو ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 1988میںبطور وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے خلاف درخواست پرایل ڈی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ اینٹی کرپشن حکام کو اس معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے ایڈوکیٹ نوشاب اے خان کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب 1988میں گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کئے ، لہذا ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے حکام کی جانب سے پلاٹوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے ایل ڈی اے کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو بھی آئندہ سماعت پر اس معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : لاہور