ازبک خاتون فرار ، وزیر داخلہ کے حکم پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی سمیت گرفتار

ازبک خاتون فرار ، وزیر داخلہ کے حکم پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی سمیت گرفتار
ازبک خاتون فرار ، وزیر داخلہ کے حکم پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز  فرار ہونی والی ازبک خاتون تاحال گرفتار نہیں ہو سکی لیکن وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے احکامات کے بعد متعلقہ معطل کیے گئے ایس ایچ اور اور اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں فحاشی کے اڈوں کے خلاف آپریشن کے دوران پکڑی گئی ازبک خاتون عدالت پیشی کے موقع پر  پولیس حراست سے فرار ہو گئی تھی جس کے بعد وزیر داخلہ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا تھا ۔ وزیر داخلہ کے حکم کے مطابق وفاقی پولیس نے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے علاوہ ایس پی صدر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ الزام ثابت ہونے پر کسی بھی پولیس اہلکار سے نرمی نہ برتی جائے اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔

مزید :

اسلام آباد -