مسلم لیگ(ن) کا دوہرا معیار کسی سے پوشیدہ نہیں،عمر سرفراز

مسلم لیگ(ن) کا دوہرا معیار کسی سے پوشیدہ نہیں،عمر سرفراز

لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر خوشیاں سمجھ سے بالاتر ہیں انتخابی نظام کی خامیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،جوڈیشل کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے متعلق رائے کی بنیاد پر کمیشن ممبران سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ملکی تاریخ کا واحد کمیشن ہے جسے ملکی سطح کے انتخابات میں دھاندلی کا سراغ لگانے کیلئے غیر معمولی اختیارات سونپے گئے، تاہم کمیشن کی جانب سے ان اختیارات کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا عمل ادھورا چھوڑنے پر قدرے مایوسی ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن ) کا دوہرا معیار کسی سے پوشیدہ نہیں ، مسلم لیگ (ن) عوام کی نفرت میں اضافہ کر رہی ہے ، جس کا خمیازہ اسے بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا ہو گا ، تحریک انصاف انتخابی نظام میں اصلاحات کے لئے جد و جہد کرتی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اختیارات عوام کے ہاتھوں میں دینے کے لئے راضی نہیں اسی لیے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کی کوشش کی جا رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میٹرو منصوبوں کے لئے ہر وقت پہنچ جاتے لیکن سیلاب میں گھرے عوام حکومتی امداد کا انتظار ہی کرتے رہیں لیکن ابھی تک ان کی امداد کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، پاکستان تحریک انصاف اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کے لئے اپنی پر امن جدو جہد کرتی رہے گی وہ گزشتہ روز چئیرمین سیکرٹیریٹ لاہور آفس میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1