پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،69چالان،43گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،69چالان،43گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے916مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر69دکانداروں کے چالان کیے جبکہ67,800روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،35افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر43افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے08افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔