جنرل ہسپتال کے متعد د اے ایم ایس او رڈی ایم ایس کے شعبے تبدیل

جنرل ہسپتال کے متعد د اے ایم ایس او رڈی ایم ایس کے شعبے تبدیل

لاہور( جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال کے متعدد اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کے شعبے تبدیل کرنے کے علاوہ گریڈ 20 کے نئے تعینات ہونے والے تین ڈاکٹروں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر طارق لطیف اعظم بٹ کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ، ڈاکٹر محمد اسحق کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن او ر ڈاکٹر انجم جمال کو ڈائریکٹر پرچیز کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ ڈاکٹر رانا شفیق کو اے ایم ایس سکیورٹی اور چیف منسٹر ڈائریکٹو پر عملدرآمد پر مامور کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر منزہ کوکب، انچارج شکایات سیل اور ڈاکٹر شاہد میو، اے ایم ایس امپلیمنٹیشن کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈاکٹر شاہد نذیر ڈار اے ایم ایس (ایوننگ )ایمرجنسی اور ڈاکٹر عارف شہزاد بھٹی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر انچارج سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز تعینات کیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد نے پرنسپل کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ ادارے کا انتظام و انصرام بہتر بنانے اور مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1