ہوم سیکرٹری اور ڈی سی او نے شاہدرہ بند او ر حاجی کو ٹ بریجنگ سیکشن کا دورہ ء کیا

ہوم سیکرٹری اور ڈی سی او نے شاہدرہ بند او ر حاجی کو ٹ بریجنگ سیکشن کا دورہ ء ...

لاہور( جنرل رپورٹر) ہو م سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے گزشتہ روز دریائے راوی پر سیلاب انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لیے شاہدرہ بند اور حاجی کوٹ بریجنگ سیکشن کا دورہ کیا۔اے ڈی سی (آر) لاہور عرفان میمن بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے حاجی کوٹ شاہدرہ اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے لو گوں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے وہاں پر ریسکیو1122 اورسول ڈیفنس کی بنائی گئی پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کی جا نب سے ایکسئین ڈرینج لاہور ڈویژن محمد اکرم نے ہو م سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان نے کہا کہ سیلاب کا کو ئی خطرہ نہیں ہے تا ہم حکومت کی طرف سے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1