صوبہ میں ڈے کیئر سینٹرز کیلئے300ملین مختص کئے گئے ہیں،حمیدہ وحید الدین

صوبہ میں ڈے کیئر سینٹرز کیلئے300ملین مختص کئے گئے ہیں،حمیدہ وحید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کیلئے 300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن جوہر ٹاؤن اور گورنمنٹ سیدمٹھا ٹیچنگ ہسپتال میں محکمہ ترقی خواتین کے تعاون سے ڈے کیئر سنٹرز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے ورکنگ وویمن ہاسٹلز بھی تعمیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 16ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کیا جاچکا ہے ورکنگ وویمن کے تحفظ کیلئے ایکٹ موجود ہینیزخواتین کو مختلف علوم و فنون کی عملی تربیت کی فراہمی کے ساتھ آسان شرائط پر قرضے بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے استحکام میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا 52فیصد حصہ ہیں اسے کسی طورنظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔صوبائی وزیر نے اداروں میں قائم ڈے کیئر سنٹرز کا دورہ بھی کیا اور بچوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔